ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مہاگٹھ بندھن میں شگاف! ’ہم کسی کے بھی محتاج نہیں ہیں:کانگریس 

مہاگٹھ بندھن میں شگاف! ’ہم کسی کے بھی محتاج نہیں ہیں:کانگریس 

Wed, 13 Mar 2019 01:01:31  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ :12 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  کانگریس کے سینئر لیڈر سدانند سنگھ نے بہار میں راشٹریہ جنتا دل کے ساتھ سیٹوں کے عدم اتحاد پر کہا کہ ان کی پارٹی ریاست میں اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کی ’محتاج‘ نہیں ہے۔ ان کے اس بیان پر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کی کانگریس کے عزم پر سوال کھڑے کئے۔ بہار اسمبلی میں کانگریس پارٹی اراکین کے لیڈر سدانند سنگھ نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس مضبوط ہوئی ہے۔ اگر سیٹ تقسیم نہیں ہوئی تو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا، ہم کسی کے بھی محتاج نہیں ہیں۔ سدانند نے پڑوسی ریاست اتر پردیش کی مثال دی، جہاں کانگریس کٹر حریفوں بسپا اور سماجوادی پارٹی کی طرف سے اتحاد نہ کئے جانے پر لوک سبھا انتخابات میں تنہا میدان میں اترنے کے لئے کمر کس رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے اترپردیش کے تناظر میں کہا تھا کہ پارٹی فرنٹ فٹ پر کھیلے گی۔ ہم بہار میں بھی اس کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ سدانند کے اس تبصرہ پر آر جے ڈی کے قومی نائب صدر شیوانند تیواری نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو اپنا ذہن بنانا چاہیے کہ وہ کسے امیدوار بنانا چاہتی ہے۔ کیا وہ بی جے پی کو ہرانا چاہتے ہیں یا ان لوگوں کیخلاف جنگ میں شامل ہیں جو بھگوا پارٹی کو ناکام کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے پاس بہار میں سب سے بڑی عوامی حمایت ہے۔ کانگریس اپنی ذمہ داری پر ہمیں حقیر سمجھ رہی ہے ۔اس کے علاوہ اسے ان ووٹروں کو بھی جواب دینا ہوگا جو آنے والے انتخابات میں بی جے پی کی حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ 


Share: